ملک کے ماہر اور مایہ ناز ہومیوپیتھ، سائکولوجسٹ (ماہرنفسیات)، مائنڈ تھیراپسٹ ،کوچ اور ٹرینر ہیں

عوام کو مستند، آسان اور قابل رسائی علاجی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 1999ء میں ”سمیلیہ ہومیوکلینکس” کی بنیاد رکھی اور اپنی انھی کاوشوں کو مزید آگے بڑھانے کیلئے اپنی اہلیہ ڈاکٹر نادیہ احمد کے ساتھ مل کر سمیلیہ ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی (SHES) کی بنیاد رکھی۔
اپنے پروفیشن کے ابتدائی کئی برس ایلوپیتھک طریق علاج سے وابستہ رہے، لیکن بعض ذاتی واقعات اور ہومیوپیتھی کی زود آفرینی سے متاثر ہوکر ہومیوپیتھی کو باقاعدہ پیشے کے طور پر اختیار کیا اور پھر اسی کو اپنے انسانیت کی خدمت کا ذریعہ قراردے لیا۔ اس وقت ہومیوپیتھی اور سائیکالوجی میں گولڈ میڈلسٹ اور بی ایچ ایم ایس، ایم ا یس سی، ایم بی اے کی ڈگریوں کے حامل ہیں۔ آپ کے قائم کردہ سمیلیہ ہومیوکلینکس میں پاکستان بھر سے لوگ اپنے علاج کیلئے آتے ہیں، بلکہ دیگر ممالک میں رہنے والے پاکستانی بھی آنلائن ان سے رابطہ کرتے ہیں۔
مائنڈ سائنس اور مائنڈ تھیراپی آپ کا خاص شغف ہے، اور وہ اس جدید فکر کے حامی ہیں کہ انسانی جسم کے تمام تر امراض اور مسائل کی جڑ ذہن (Mind) میں کہیں موجود ہوتی ہے، اس لیے ایک ماہر اور مخلص معالج کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے مریض کی ظاہری بیماری اور ظاہری علامات ہی تک اپنی توجہ محدود نہ رکھ، بلکہ اپنے بیماری کے ذہنی پہلو پر بھی غور کرے۔ چنانچہ انھوں نے اسی غرض سے بعض جدید ترین مائنڈسائنس تھیراپیز سیکھیں تاکہ وہ اپنے مریضوں کا علاج بہتر طور پر کرسکیں اور جہاں دوا کی جگہ محض چند ذہنی مشقوں کی ضرورت ہے، وہ دوا کی جگہ انھیں اس کی رہنمائی فراہم کردیں۔ چنانچہ اسی غرض سے انھوںنے ”رائٹ انسیٹیوٹ آف مائنڈ سائنسز”کے نام سے ادارے چلارہے ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔مذکورہ اداروں میں مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھی اور سائیکولوجی کے طلبہ و طالبات کو ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔طلبہ وطالبات ،مریضوں اور کے لئے دو یوٹیوب چینل
Doc Ahmed Ejaz Official
Doc Ahmed Ejaz Unlimited
پر انکی ہزاروں ویڈیوز سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ مستفید ہو رہے ہیں
اور دو ویب سائٹس
(www.similiaclinix.com)
اور
www.drahmedejaz.com
کے ذریعے دنیا بھر سے درینہ اور پیچیدہ امراض میں مبتلا مریض ان سے مستفید ہورہے ہیں۔ان کے مریض اس وقت انڈیا،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،اٹلی، فرانس، آسٹریلیا ،نمیبیا،کینیڈا،امریکہ، قطر، کویت، ا فریقہ،قزاکستان،کوریا،میں موجود ہیں۔اور دن بہ دن انکی تعداد بڑھ رہی ہے۔جس سے نہ صرف ملک کا نام روشن ہوتا ہے بلکہ دنیا بھر موجود ہر طبقہ کے لوگوں کو ایک بہترین اور معیاری علاج کی سہولت میسر آرہی ہے۔اور کئی ایک بیماریوں پر مختلف طبی کیمپ منعقد کر چکے ہیں جن میں کینسر ، جلدی امراض ،خواتین کے امراض وغیرہ شامل ہیں ۔ مختلف اخبارات میں آرٹیکلز بھی چھپ چکے ہیں جن میں
١۔حضرت محمدۖایک طبیب حاذق
٢۔کینسر کی سرجری نہیں صرف ہو میو پیتھک علاج
٣۔بانجھ پن اور ہومیو پیتھی
٤۔ امراض زہراوی
٥۔ڈیپریشن
٦۔لاعلاج امراض کا علاج مگر کیسے ؟
٧۔ڈائلیسس کیوں؟
٨۔الرجی اور اسکا ہومیو پیتھک علاج
اس کے علاوہ سینکڑوں مضامین مختلف اخبارات کی زینت بن چکے ہیں
انکی چند مطبوعات
Mindfulness for Life .1
Rite Healing .2
Hypnosis & Trance .3
LM Potencies .4
NLP in My Practice .5
Mind Power for Students .6
Marketing Management for Healthcare Professionals  .7
مارکیٹ میں دستیاب ہیں
عنقریب ان کی چند کتابیں بھی منظر عام پر آنے والی ہیں ۔جن میں
(رائٹ ہیلنگ( پارٹ ٹو
(اعجاز ہومیو پیتھی (100کیس سٹڈیذ
ڈاکٹر دعاگو
ہومیو پیتھی،مائنڈ سائنسس اور گائنی
ہومیو پیتھی اینڈ مائنڈ سائنس
بچوں کے ذہنی امراض اور مائنڈ فلنس
خواتین کے ذہنی امراض اور مائنڈ سائنسس
شیاٹیکا اور اسکا شافی علاج
نفسیات کی سائیکالوجی
ہم پریشان کیوں ہوتے ہیں؟
میں کون ہوں؟
منکی مائنڈ (Monkey Mind)
ڈاکٹر احمد اعجاز کے سفرنامے
ٹالسٹائی کے دیس میں
ہند یاترا
سفر حجاز
حسن آوارگی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *