سیمیلیہ ہو میوکلینکس سے آپکی آن لائن مشاورت, خالصتاآپکی رضا مندی اور  مرضی پر منحصر ہے۔
(2 سیمیلیہ ہو میو کلینکس آپکی بیماری سے متعلق، اپنے علم اور سمجھ کے مطابق،بہترین مشورہ دے گا۔ آپکا علاج اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ لیکن ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیں گے آپ 100فیصد تندرست ہو جائیں گے۔ کیونکہ شفا اللہ کی طرف سے ملتی ہے ڈاکٹر کی طرف سے نہیں۔
(3ہومیوپیتھک ادویات کے کوئی نقصان دہ اثرات نہیں ہوتے۔ پھر بھی اگر علاج کے دوران آپکو کوئی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو آپ کو اسکی اطلاع فورا فراہم کرنا ہو گی۔ کسی بھی ہنگامی حالت میں آپ اپنے روز مرہ کے معالج سے رجوع کر سکتے ہیں۔
(4 ہم آپکو ادویات (بذریعہ کورئیر) صرف اسی وقت فراہم کریں گے جب آپ ہم سے علاج کروانے کے لیے مکمل رضامند ہو نگے۔
(5 سیمیلیہ ہومیوکلینکس 1999ء سے اپنے مریضوں کا ملک کے اندر اور ملک سے باہر کامیابی سے علاج کر دیا ہے۔ ہمارے آنلائن ہومیو پیتھک علاج سے پاکستان اور دنیابھر کے مریضوں کو علاج کروانے میں آسانی ہو رہی ہے۔

آن لائن ہو میوپیتھک علاج کیا ہے؟

اسکا مطلب ہے کہ آپ دنیا میں کہیں بھی موجود ہوں آپکے علاج کے لیے آپکو گھر بیٹھے مشورہ فراہم کیا جاتا ہے اور گھر بیٹھے ادویات آپکے دروازے تک خود پہنچا دی جاتی ہیں۔

مریض کو دیکھنے بنا ہومیو پیتھک علاج کیسے ممکن ہے؟

موجود ہ دور میں ملنے والی جدید سہولیات مثلا ای میل، تصویریں اور ویڈیوز کا بھیجنا اس ضمن میں بہت مدد فراہم کر دیا ہے۔

ٓٓآنلائن علاج کا طریقہ کار

آنلائن علاج کے لیے ایک نہایت سادہ اور آسان طریقہ کار ہے۔
.1سیمیلیہ ہو میو کلینکس سے بذریعہ فون کال، ای میل یا واٹس ایپ رابطہ کریں۔ اور اپنا کیس تفصیلا بیان کریں۔
.2جیسے ہی آپکی رقم ہمیں موصول ہو گی مزید معلومات کے لیے آپکو ایک سوال نامہ بھیج دیا جائے گا یا آپکو سیمیلیہ کلینکس کی جانب سے ایک کال موصول ہوگی۔
.3 اگلے دو سے تین دن کے اندر آپکو سوال نامہ بھر کر دوبارہ سے ای میل کرنا ہو گا۔ اگر سوال نامہ بھرتے ہوئے آپکو کوئی مشکل در پیش ہے تو آپ کال پر رابطہ کرکے پوچھ سکتے ہیں۔
.4اگلے 48گھنٹوں کے اندر آپکو ادویات موصول ہو جائیں گی۔

دستبرداری!

ہمارے لیے ناممکن ہے یہ معلوم کرنا کہ کسی بھی ملک میں ہومیوپیتھی کے لیے کیا قوانین رائج ہیں۔ ہم سے رابطہ کرنے سے پہلے آپ اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کے ملک میں ہومیو پیتھی کی قانونی حیثیت کیا ہے۔ چونکہ یہ آپکا رضاکارانہ فیصلہ ہوگا اس لیے کسی بھی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر سیمیلیہ کلینکس ذمہ دار نہیں ہو گا۔

YouTube
YouTube
Instagram
WhatsApp